غیر قانونی طور پر ریت لے جارہے ٹریکٹر ٹرالی سے کچل کر اے ایس آئی کا قتل
شہڈول، 5 مئی (ہ س)۔ ضلع میں غیر قانونی طور پر ریت لے جارہے ٹریکٹر ٹرالی سے کچل کر ایک اے ایس آئی کو
غیر قانونی طور پر ریت لے جارہے ٹریکٹر ٹرالی سے کچل کر اے ایس آئی کا قتل


شہڈول، 5 مئی (ہ س)۔ ضلع میں غیر قانونی طور پر ریت لے جارہے ٹریکٹر ٹرالی سے کچل کر ایک اے ایس آئی کو قتل کر دیا گیا۔ واردات کے بعد ڈرائیور ریت سے بھرا ٹریکٹر لے کر موقع سے فرار ہوگیا۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے۔ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

معلومات کے مطابق اے ایس آئی مہیندر باگری بیوہاری پولیس اسٹیشن میں تعینات تھے۔ ہفتہ کی رات تقریباً ایک بجے انہیں علاقے کے بدولی گاوں میں ریت کی غیر قانونی کانکنی کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد اے ایس آئی مہندر باگری اور دو دیگر پولیس اہلکار موقع پر پہنچے۔ جب وہ عارضی طور پر بنائے گئے ہیلی پیڈ کے قریب پہنچے تو انہیں ایک ٹریکٹر غیر قانونی طور پر ریت لے جاتے ہوئے ملا۔ اے ایس آئی باگری نے اسے رکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور نے ٹریکٹر نہیں روکا۔ ٹریکٹر ڈرائیور نے ریت سے بھرے ٹریکٹر کو مہندر باگڑی پر چڑھا کر کچل دیا۔ اس واقعہ میں اے ایس آئی مہندر باگری کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس کے بعد ڈرائیور ریت سے بھرا ٹریکٹر لے کر موقع سے فرار ہوگیا۔ کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سخت چیکنگ مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار//سلام


 rajesh pande