منی پور پولیس نے 160 لوگوں کو لیا حراست میں
امپھال، 5 مئی (ہ س)۔ منی پور پولیس نے ریاست کے مختلف اضلاع کے حساس اور دشوار گزار علاقوں میں سخت چھا
منی پور پولیس نے 160 لوگوں کو لیا حراست میں


امپھال، 5 مئی (ہ س)۔ منی پور پولیس نے ریاست کے مختلف اضلاع کے حساس اور دشوار گزار علاقوں میں سخت چھاپے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ آپریشن میں تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی کرنے پر 160 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس نے آج بتایا کہ ضروری اشیاء کے ساتھ قومی شاہراہ نمبر 37 پر 210 گاڑیوں کی آمدورفت کو یقینی بنایا گیا ہے اور قومی شاہراہ نمبر 2 پر 403 گاڑیوں کی آمد و رفت یقینی کی گئی ہے۔۔ گاڑیوں کی آزادانہ اور محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لیے تمام حساس مقامات پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو بڑے پیمانے پر تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ منی پور کے مختلف اضلاع میں پہاڑیوں اور وادی دونوں میں 129 چوکیاں اور چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار//سلام


 rajesh pande