جموں راجوری قومی شاہراہ پر ایکو کار حادثے کا شکار ،ایک شخص لقمہ اجل
جموں ،5 مئی (ہ س)، جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری میں جموں-راجوری ہائی وے پر سڑک کے ایک حادثے می
جموں راجوری قومی شاہراہ پر ایکو کار حادثے کا شکار ،ایک شخص لقمہ اجل


جموں ،5 مئی (ہ س)، جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری میں جموں-راجوری ہائی وے پر سڑک کے ایک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شخص زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح جموں راجوری قومی شاہراہ پر ایک ایکو کار زیر نمبر جے کے 11ای-3029 راجوری کے تھلکا کے قریب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی ۔ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور زخمی کو علاج معالجہ کے لئے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی شناخت زبیر احمد ولد محمد اکرم سکنہ راجوری کے طور پر ہوئی ہے۔جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت واجد حسین شاہ ولد فرزان حسین شاہ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ایس ڈی ایچ نوشہرہ منتقل کر دیا ہے۔اور اس ضمن میں معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

اصغر/ہندوستھان سماچار/سلام


 rajesh pande