منی پور پولیس نے 75 لوگوں کو حراست میں لیا
امپھال، 24 اپریل (ہ س)۔ منی پور پولیس نے ریاست کے مختلف اضلاع کے حساس اوردشوار گزار علاقوں میں سخت چ
Manipur Police detained 75 people


امپھال، 24 اپریل (ہ س)۔ منی پور پولیس نے ریاست کے مختلف اضلاع کے حساس اوردشوار گزار علاقوں میں سخت چھاپے ماری اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔مہم کے دوران تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی کرنے پر 75 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس نے آج کہا کہ ضروری اشیاکے ساتھ قومی شاہراہ نمبر 2 پر 204 گاڑیوں کی نقل و حرکت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ گاڑیوں کی آزادانہ اور محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے تمام حساس مقامات پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو بڑے پیمانے پر تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ منی پور کے مختلف اضلاع میں پہاڑیوں اور وادی دونوں میں 128 چوکیاں اور چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande