مودی حکومت نے سیاست کی تعریف اور کلچر کوبدل دیا ہے: نڈا
رائے پور ، 5 مئی (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے اتوار کو چھتیس گڑھ کے سورج
جے پی نڈا


رائے پور ، 5 مئی (ہ س)۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے اتوار کو چھتیس گڑھ کے سورج پور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ نڈا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ 10 سالوں میں حکومت کی کامیابیوں کو شمار کیا اور بدعنوانی اور غلط حکمرانی کے لئے کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کی۔

بی جے پی کے قومی صدر نڈا نے جلسہ عام میں کہا کہ یہ انتخاب صرف ممبران پارلیمنٹ کو منتخب کرنے کے لیے نہیں ہے بلکہ نریندر مودی کی قیادت میں ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو پورا کرنے کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں ووٹ بینک ، خاندان پرستی ، ذات پرستی ، مذہب اور خوشامد کی سیاست تھی ، لیکن مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے سیاست کی تعریف اور کلچر کو بدل دیا ہے۔ آج ترقی ، رپورٹ کارڈ اور احتساب کی سیاست ہے۔ وزیر اعظم مودی نے سب کا ساتھ ، سب کا وکاس ، سب کا پریاس اور سب کا وشواس کے منتر پر کام کرتے ہوئے اس ملک کو آگے لے جانے کا کام کیا ہے۔ نڈا نے دعویٰ کیا کہ نریندر مودی اس الیکشن میں چار سو سے زیادہ سیٹیں جیت کر تیسری بار وزیر اعظم بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اپنے پسندیدہ ووٹ بینک میں قبائلیوں، دلتوں اور پسماندہ طبقات کو ریزرویشن دینا چاہتی ہے۔ سونیا گاندھی نے ایک حلف نامہ دے کر شری رام کو خیالی قرار دیا تھا۔ چھتیس گڑھ کے علاقے نکسل ازم سے متاثر تھے ، لیکن مودی نے نکسل ازم کو ختم کرنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج قبائلی علاقوں میں اسپیریشنل ڈسٹرکٹ ، ایکلویہ ماڈل اسکول ، ڈسٹرکٹ منرل فنڈ ، گاو¿ں کی ترقی جیسی اسکیموں کے ذریعے ترقی کی ایک نئی کہانی لکھی جا رہی ہے۔ مودی حکومت کے تحت قبائلی برادری کے بجٹ میں تین گنا اور ایکلویہ اسکولوں کے بجٹ میں 21 گنا اضافہ ہوا ہے۔

نڈا نے کہا کہ بی جے پی جو کہتی ہے وہ کرتی ہے اور جو نہیں کہتی اسے پورا بھی کرتی ہے۔ کانگریس کے دور میں قبائلی برادری کے نام پر سیاست کی جاتی تھی ، وعدے صرف تقریروں تک محدود تھے ، لیکن وزیر اعظم مودی نے قبائلی برادری کی تصویر اور تقدیر بدلنے کا کام کیا ہے۔ مودی نے قبائلی برادری کو عزت نفس دلانے کا کام کیا اور قبائلی برادری کی بیٹی کو ملک کا صدر بنایا۔نڈا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی تیسری میعاد میں تین کروڑ نئے مکانات بنائے جائیں گے۔ پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی اسکیم کے تحت ہر گھر کو مفت بجلی فراہم کی جائے گی اور اضافی بجلی حکومت خریدے گی۔ نڈا نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے سرگوجا میں ایک میڈیکل کالج بنایا ، بھلائی میں آئی آئی ٹی قائم کیا ، ہندوستان کا سب سے بڑا بیٹری انرجی سٹوریج سسٹم راج ناندگاو¿ں میں کھل رہا ہے۔ امبیکاپور ریلوے اسٹیشن کی 34 کروڑ روپے کی لاگت سے مرمت کی جارہی ہے۔ مودی کہتے ہیں بدعنوانی ختم کرو لیکن مغرور بھارتی اتحاد کہتا ہے کرپٹ کو بچاو¿۔نڈا نے کہا کہ کانگریس پارٹی دلتوں اور قبائلیوں کے ریزرویشن پر ڈاکہ ڈال کر اپنا ووٹ بینک دینا چاہتی ہے۔ لیکن جب تک بی جے پی اور مودی ہیں، کوئی بھی ایس سی ، ایس ٹی اور او بی سی کا ریزرویشن نہیں چھین سکے گا۔ اس پروگرام میں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی ، ریاستی تنظیم کے وزیر رامویچار نیتم ، سابق ایم پی رینوکا سنگھ اور سورج پور لوک سبھا کے امیدوار چنتامنی مہاراج اور دیگر لیڈر اسٹیج پر موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande