جھارکھنڈ کے صاحب گنج میں لڑکی اور اس کے خاندان کے تین افراد پر تیزاب سے حملہ
صاحب گنج، 24 اپریل (ہ س)۔ جھارکھنڈ کے صاحب گنج ضلع میں آج صبح تقریباً 3 بجے کچھ لوگوں نے ایک ہی خاند
Acid attack on teenager & 3 others in Sahibganj, Jharkhand


صاحب گنج، 24 اپریل (ہ س)۔ جھارکھنڈ کے صاحب گنج ضلع میں آج صبح تقریباً 3 بجے کچھ لوگوں نے ایک ہی خاندان کے چار افراد پر تیزاب پھینک دیا۔ چاروں شدید طور پر جھلس گئے ہیں۔ ان میں ایک 15 سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔ یہ واقعہ راج محل تھانہ علاقہ کے سب ڈویژنل اسپتال کی پرانی عمارت کے قریب ایک نیم تیار شدہ مارکیٹ کمپلیکس کی چھت پر پیش آیا۔ اس کمپلیکس کی چھت پر سب سو رہے تھے۔

سبھی کو فوری طور پر راج محل سب ڈویژنل اسپتال لے جایا گیا۔ ہسپتال کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ادے ٹوڈو کی نگرانی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد چار متاثرین پھولوانو بیوہ (60)، حسین بی بی (35)، عالم شیخ (25) اور شبنم بانو (15) کو ہائر سنٹر دھنباد ریفر کیا گیا۔

ایس ڈی او کپل کمار، ایس ڈی پی او وملیش کمار ترپاٹھی اور تھانہ انچارج غلام سرور اسپتال پہنچ کر متاثرین کے تحریری بیانات لیے۔ متاثرین کو کچھ لوگوں پر شک ہے۔ ایس ڈی پی او نے جائے حادثہ کا بھی معائنہ کیا ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ خاندان سب ڈویژنل اسپتال کے سامنے نگر پنچایت کی دکان میں ہوٹل چلاتا ہے۔ یہ لوگ اس دکان کی چھت پر سو رہے تھے۔ ایس ڈی پی او ترپاٹھی کا کہنا ہے کہ متاثرین نے جن لوگوں پر شک ظاہر کیا ہے ،ان کی تلاش کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande