مزید چار ایرانی افراد و اداروں پر امریکی پابندیاں عائد
واشنگٹن،24اپریل(ہ س)۔ امریکہ نے ایرانی شخصیات اور اداروں کے لئے مزید پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ان
امریکہ ایران


واشنگٹن،24اپریل(ہ س)۔

امریکہ نے ایرانی شخصیات اور اداروں کے لئے مزید پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ان پابندیوں کا جواز متعلقین کا ایرانی فوج کے لیے سائبر سرگرمیوں کا بد نیتی پر مبنی استعمال ممکن بنانے میں کردار ادا کرنا ہے۔ منگل کے روز عاید کردہ پابندیوں کا نشانہ مجموعی طور پر چار افراد اور ادارے بنے ہیں۔ یہ پابندیاں چار افراد اور دو کمپنیوں کو نامزد کیا ہے جو اس کے بقول ملک کی فوج کی طرف سے بد نیتی پر مبنی سائبر سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا،انہوں نے سائبر آپریشنز کے ذریعے ایک درجن سے زائد امریکی کمپنیوں اور سرکاری اداروں کو نشانہ بنایا، بشمول سپیئر فشنگ اور مالویئر حملے کئے ہیں۔وزارت خزانہ نے کہا کہ افراد اور کمپنیاں ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور کے لئے سائبر الیکٹرانک کمانڈ کی جانب سے کام کر رہے تھے۔ وزارت خزانہ کے انڈر سیکرٹری برائے دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس برائن نیلسن نے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی سائبر سرگرمیوں میں ملوث ایرانی امریکی کمپنیوں اور حکومتی اداروں کو ایک مربوط انداز میں کثیر الجہتی مہم میں نشانہ بناتے رہے ہیں۔

ان کا مقصد اہم اور بنیادی نوعیت کے امریکی ڈھانچے کو غیر مستحکم کرنا اور امریکی شہریوں کو نقصان پہنچانا تھا۔ انہوں نے مزید کہا ان نیٹ ورکس کی کارروائیوں کو بے نقاب کرنے اور ان میں خلل ڈالنے کے لیے ہمارے پورے حکومتی نقطہ نظر کا فائدہ اٹھاتا رہے گا۔ منگل کی پابندیاں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل مخالف پراکسیوں کی حمایت کرنے اور یوکرین میں روس کی جنگ کے لیے فوجی مدد فراہم کرنے پر تہران کے خلاف عائد کی جانے والی تازہ ترین پابندیاں ہیں۔ گزشتہ ہفتے، امریکہ اور برطانیہ نے اس مہینے کے شروع میں اسرائیل کے خلاف تہران کے بڑے پیمانے پر حملے کے جواب میں ایران کے فوجی ڈرون پروگرام کے خلاف وسیع پیمانے پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تھا۔یہ حملہ یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر کیے گئے فضائی حملے کے جواب میں کیا گیا تھا - جس کا بڑے پیمانے پر الزام اسرائیل پر لگایا گیا تھا - جس میں دو جنرلوں سمیت ایرانی پاسداران کور کے سات ارکان ہلاک ہوئے تھے۔ان پابندیوں کی نقاب کشائی کے ایک دن بعد، امریکہ نے تھائی لینڈ کی ایک فرم پر 450 سے زیادہ ممکنہ ایرانی پابندیوں کی خلاف ورزیوں پر 20 ملین ڈالر کا جرمانہ بھی عاید کیا۔ ان میں ایران کی نیشنل پیٹرولیم کمپنی کی مشترکہ ملکیت والی کمپنی کے لیے تقریباً 300 ملین ڈالر کی وائر ٹرانسفر کی کارروائی شامل تھی۔ محکمہ خزانہ نے کہا کہ منگل کی پابندیوں کے ساتھ ساتھ، امریکی محکمہ انصاف اور فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے بھی زیربحث چار افراد پر فرد جرم عائد کی ہے، کہ سب امریکی اداروں کو نشانہ بنانے والی سائبر سرگرمیوں میں ان کے کردار ادا کر رہے تھے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande