اسرائیل پر زیادہ سخت موقف اپنائیں، ہاوس ڈیموکریٹس کاجو بائیڈن پر زور
واشنگٹن،04مئی (ہ س)۔ جمعے کے روز امریکی ایوان میں متعدد ڈیموکریٹک ارکان نے صدر جو بائیڈن پر زور دیا
بائیڈن 


واشنگٹن،04مئی (ہ س)۔

جمعے کے روز امریکی ایوان میں متعدد ڈیموکریٹک ارکان نے صدر جو بائیڈن پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے پر غور کریں اگر وہ حماس کے خلاف اپنی جنگ کے طرز عمل کو تبدیل نہ کرے۔کانگریس کے 86 ڈیموکریٹک ممبران نے ایک خط پر دستخط کیے اور اسے وائٹ ہاو¿س پہنچا دیا جس سے بائیڈن پر دباوبڑھا ہے کہ وہ امریکہ کے مضبوط اتحادی اسرائیل کے خلاف سخت موقف اختیار کریں۔

قانون سازوں نے غزہ جنگ میں اسرائیلی حکومت کے روئیے کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا کیونکہ یہ انسانی امداد کو دانستہ روکنے سے متعلق ہے۔امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کا حوالہ دیتے ہوئے خط میں کہا گیا، غزہ میں امریکی حمایت یافتہ انسانی امداد کی ترسیل پر اسرائیل کی پابندیاں ایک بے مثال انسانی تباہی کا باعث بنی ہیں۔

قانون سازوں نے بائیڈن پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو پر واضح کر دیں کہ غزہ تک امداد کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ آئی تو امریکہ کی طرف سے مزید جارحانہ سکیورٹی امداد کے حصول کے لیے اس کی اہلیت کو خطرہ ہو گا۔خط میں کہا گیا ہے کہ امریکی فنڈنگ روکنے میں آئرن ڈوم جیسا میزائل دفاعی نظام شامل نہیں ہونا چاہیے۔

خط میں کہا گیا، اسرائیل کو اس طرح کی جان بچانے والی دفاعی اعانت فراہم کرنے کے لیے ہماری بھرپور حمایت جاری ہے۔خط پر دستخط کرنے والوں میں ہاوس آرمڈ سروسز کمیٹی اور خارجہ امور کمیٹی کے ڈیموکریٹس شامل تھے۔غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے بائیڈن کو اسرائیل کی غیر مشروط حمایت پر تنقید کا سامنا ہے۔لیکن ان پر دباو بڑھ گیا ہے کیونکہ طلباءکے زبردست مظاہروں نے امریکی یونیورسٹی کے کیمپس کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور بائیڈن کے دوبارہ انتخاب کے خواہاں ہونے سے مہینوں پہلے ہی سرخیاں بنی ہیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande