سلمان خان کو پھرملی دھمکی، ملزم روہت تیاگی اتر پردیش کے غازی آباد سے گرفتار
ممبئی ، 19 اپریل (ہ س) سلمان خان کو گینگسٹر لارنس بشنوئی کے نام پر دوبارہ دھمکیاں دینے والے شخص کو م
Threat to Salman Khanagain, accused arrested from UP


ممبئی ، 19 اپریل (ہ س) سلمان خان کو گینگسٹر لارنس بشنوئی کے نام پر دوبارہ دھمکیاں دینے والے شخص کو ممبئی پولیس نے اتر پردیش کے غازی آباد سے گرفتار کر لیا ہے۔ باندرہ پولیس اسٹیشن کی ٹیم روہت تیاگی سے گینگسٹر لارنس بشنوئی کے ساتھ روابط کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق روہت تیاگی نے لارنس بشنوئی کے نام پر اولا کیب بک کرائی تھی۔ اولا کیب کو سلمان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کا پتہ دیا گیا تھا۔ بکنگ کے بعد اولا ڈرائیور سلمان کے گلیکسی اپارٹمنٹ پہنچ گیا۔ اپارٹمنٹ کے گیٹ کے قریب کار کو روکنے کے بعد اولا ڈرائیور نے وہاں موجود سیکیورٹی گارڈ سے پوچھا کہ کیا لارنس بشنوئی نام کا کوئی شخص وہاں رہتا ہے، کیونکہ کار اسی نام پر بک ہوئی تھی۔

جیسے ہی اولا ڈرائیور نے لارنس بشنوئی کا نام پکارا، گلیکسی اپارٹمنٹ کے سیکورٹی گارڈ الرٹ ہوگئے۔ اس نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ اس کے بعد پولیس نے اولا کیب ڈرائیور سے اچھی طرح پوچھ گچھ کی اور روہت تیاگی کے بارے میں پتہ چلا۔ اس کے بعد پولیس نے ٹریس کیا اور غازی آباد گئی اور روہت تیاگی کو گرفتار کر لیا۔

اس سے قبل سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے ساگر پال اور وکی گپتا کو گجرات کے بھج سے گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت میں پیش کرنے کے بعد دونوں کو پولیس کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران ایک نیا معاملہ سامنے آنے کے بعد سلمان خان کے مداحوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

ہندوستان سماچار/ نثار/عبد الواحد


 rajesh pande