نیپالی بینک سے 1.32 کروڑ روپئے لوٹنے والے 3 بدمعاش موتیہاری سے گرفتار
مشرقی چمپارن ، 2 مئی (ہ س) ضلع پولیس کی ٹیم کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ ٹیم نے نیپال میں کوآپریٹو بی
نیپالی بینک سے 1.32 کروڑ روپے کی لوٹ کرنے والے 3 بدمعاش موتیہاری سے گرفتار


مشرقی چمپارن ، 2 مئی (ہ س) ضلع پولیس کی ٹیم کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ ٹیم نے نیپال میں کوآپریٹو بینک سے 1.32 کروڑ روپئے کی لوٹ میں ملوث 3 بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے ۔ بدمعاشوں کے قبضے سے 18 لاکھ 23 ہزار 200 نیپالی روپئے کے ساتھ اسلحہ ، زندہ کارتوس اور دیگر اشیاء بھی برآمد ہوئی ہیں ۔

پوچھ گچھ کے دوران گرفتاربدمعاشوں نے نیپالی بینک میں لوٹ کے ساتھ ساتھ مشرقی چمپارن ضلع کے چریا اور ڈھاکہ میں الیکٹرانک کی تین دکانوں میں چوری میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ پولیس چھاہی ماری کرنے میں مصروف ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران معلومات دیتے ہوئے ایس پی کانتیش کمار مشرا نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ بدمعاش اسلحہ لے کر جمع ہیں ، جس کے بعد رکسول ڈی ایس پی دھیریندر کمار ، سیکرہانہ ڈی ایس پی اشوک کمار اور پکڑی دیال ڈی ایس پی سبودھ کمار کی قیادت میں ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ۔ تشکیل شدہ ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانہ علاقہ کے ٹنکونی کو گھیرے میں لے کر چھاپہ مار ی کی اور دو بدمعاشوں کو 17 لاکھ 28 ہزار 200 نیپالی روپے کے ساتھ گرفتار کر لیا۔

پوچھ گچھ کے دوران بدمعاشوں نے بتایا کہ 1 کروڑ 32 لاکھ روپے کی یہ رقم نیپال کے پرسا ضلع کے بیر گنج کے برہما چوک پر واقع بینک سے لوٹی گئی تھی ۔ ان کی اطلاع پر پولیس نے ایک اوربدمعاش کو 95 ہزار نیپالی روپے اور اسلحہ کے ساتھ گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمین نے الیکٹرانک کی تین دکان میں چوری کی واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ گرفتار بدمعاشوں کی شناخت جھاروکھر تھانہ علاقہ کے منٹو کمار اور ارجن کمار اور درپا تھانہ علاقہ کی سبیتا دیوی کے طور پر کی گئی ہے۔ وہیں موتیہاری پولیس نے نیپال پولیس سے رابطہ کیا ہے اور کارروائی کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار/ افضل/عبد الواحد


 rajesh pande