فوم کے گودام میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل گیا
میرٹھ، 02 مئی (ہ س)۔ میرٹھ میں دہلی روڈ پر واقع فوم کے گودام میں جمعرات کی دوپہر کو زبردست آگ لگ گ
فوم کے گودام میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل گیا


میرٹھ، 02 مئی (ہ س)۔

میرٹھ میں دہلی روڈ پر واقع فوم کے گودام میں جمعرات کی دوپہر کو زبردست آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے پہنچ کر دو گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تب تک لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

ریلوے روڈ تھانہ علاقے میں دہلی روڈ پر قیصرگنج میں وجے گیرا کی فرم بجاج فوم ہاو¿س کا گودام ہے۔ گودام کے مالک وجے گیرا نے بتایا کہ ان کے بھائی اشونی گیرا کی گزشتہ پیر کو موت ہو گئی تھی جس کی وجہ سے دکان چار دنوں سے بند تھی۔ جمعرات کی صبح فوم کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کو واقعے کی اطلاع دی گئی۔ فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور دو گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ سے نکلنے والی زہریلی گیس کی وجہ سے فائر فائٹر کی حالت بگڑ گئی، اسے علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا۔ چیف فائر آفیسر سنتوش رائے کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande