پٹنہ میں سونا تاجر سے بندوق کی نوک پر10 لاکھ کی لوٹ، ایک بدمعاش گرفتار
پٹنہ، 2 مئی(ہ س) ۔ راج دھانی پٹنہ میں باقر گنج سونا تاجر کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ جہاں کئی زیورات کی دک
پٹنہ میں سونا تاجر سے بندوق کی نوک پر10 لاکھ کی لوٹ، ایک بدمعاشوں گرفتار


پٹنہ، 2 مئی(ہ س) ۔ راج دھانی پٹنہ میں باقر گنج سونا تاجر کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ جہاں کئی زیورات کی دکانیں ہے۔ وہیں شری رام جوئیلرس کے مالک دکان بند کرکے دیر رات ا پنے گھر جارہے تھے ۔اسی دوران بدمعاشوں نے نے نالہ روڈ میں ان کے ساتھ لوٹ کی واردات کو انجام دیا ۔ بدمعاشوں نے موقع پر تین سے چار راؤنڈ فائرنگ بھی کی اور 10لاکھ روپئے لے کر فرار ہوگئے۔ چار بدمعاش اسکارپیو اور اسکوٹی پر سوار تھے۔

پولیس کی بات مانی جائے تو سی سی ٹی وی فوٹیج سے فرار ہونے والے بدمعاشوں کی تصویر سامنے آئی ہے اور انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ سوناتاجر کے بیان کی بنیاد پر مقامی تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ کدم کنواں تھانہ اور ٹاؤن ڈی ایس پی نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ شروع کردی۔ واضح ہو کہ حال ہی میں کوتوالی تھانہ علاقے میں سونے کے ایک اور تاجر سے لوٹ کا واقعہ پیش آیا تھا۔

ٹاؤن ڈی ایس پی اشوک کمار سنگھ نے بتایا کہ شری رام جوئیلرس کا مالک دکان بند کرنے کے بعد اپنے گھر جا رہا تھا ، اسی دوران نالہ روڈ پر بدمعاشوں نے اسے روکا اور پیسوں سے بھرا بیگ چھین لیا۔ رقم چھیننے کے دوران ملزمین اور تاجر کے درمیان کافی دیر تک جھڑپ ہوئی۔ حالانکہ ملزمین پستول دکھا کر رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ حالانکہ ایک بدمعاش پکڑا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار/ افضل/عبد الواحد


 rajesh pande