ادھم پور ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ میں بارش کے باوجود پرامن طریقے سے ووٹنگ کا سلسلہ جاری
ادھم پور ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ میں بارش کے باوجود پرامن طریقے سے ووٹنگ کا سلسلہ جاری جموں، 17 اپریل (ہ
voters


voters


ادھم پور ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ میں بارش کے باوجود پرامن طریقے سے ووٹنگ کا سلسلہ جاری

جموں، 17 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ادھم پور پارلیمانی حلقہ میں جمعہ کی صبح سے بارش کے درمیان پہلے مرحلے کے تحت ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پانچ اضلاع اور 18 اسمبلی حلقوں پر مشتمل 16,707 مربع کلومیٹر کے وسیع رقبے پر پھیلے ادھم پور ڈوڈہ لوک سبھا حلقہ میں رائے دہندگان کی کل تعداد 1,623,195 ہے۔ ان میں 845,283 مرد ووٹرز، 777,899 خواتین ووٹرز، اور 13 ٹرانسجینڈر شامل ہیں۔

ملک بھر میں 102 نشستوں پر پہلے مرحلے کے تحت ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ جمعہ کی صبح سے ہی پانچوں اضلاع میں تیز بارش ہو رہی ہے جس وجہ سے رائے دہندگان اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں کی طرف سے نکلنے میں دیری کر رہے ہیں۔ الیکشن حکام نے بتایا کہ صبح 9:30 بجے تک 10 اعشاریہ چار فیصد ووٹنگ کی شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔ ضلع الیکشن آفیسر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ نے بتایا کہ ضلع کے تینوں حلقوں میں صاف اور پرامن طریقے سے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ لوگ اپنے گھروں سے نکل کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے تمام پولنگ اسٹینشوں پر معقول انتظامات کئے گئے ہیں اور بارش کے پیش پولنگ اسٹیشنوں پر چھاتے بھی رکھے گئے ہیں۔ جمعہ کی صبح سات بجے پہلا ووٹ ڈالا گیا اور تمام پولنگ اسٹیشنوں پر پہلے ووٹر کو پھول پیش کرکے اُس کا خیر مقدم کیا گیا۔ لوک سبھا انتخابات کے لئے درجن سے زائد خصوصی پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ ہر ضلع میں خواتین ،نوجوانوں اور جسمانی طور پر معذور ووٹرز کے لئے پولنگ اسٹینشوں کو خصوصی طور پر تیار گیا ہے اور وہاں ضرورت کے مطابق انتظامات کئے گئے ہیں ۔پولنگ کا عمل شام چھ بجے تک جاری رہے گا۔ اس حلقہ میں آزاد امیدواروں سمیت کُل 12 امیدوار انتخابی میدان میں موجود ہیں۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande