جموں پولیس نے قتل کیس کے ایک ملزم کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا
جموں، 2 مئی (ہ س)،جموں و کشمیر پولیس نے قتل کیس میں سات افراد کی گرفتاری کے ساتھ کارروائی شروع کرنے
جموں پولیس نے قتل کیس کے ایک ملزم کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا


جموں، 2 مئی (ہ س)،جموں و کشمیر پولیس نے قتل کیس میں سات افراد کی گرفتاری کے ساتھ کارروائی شروع کرنے کے ایک دن بعد جمعرات کو ایک ملزم کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایس ایس پی جموں کی سفارش پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جموں سچن کمار ویشیا نے رویندر کمار عرف گولا شاہ کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ایک وارنٹ جاری کیا ہے ۔ پولیس نے بدھ کے روز کالو چک کے رہائشی اوتار سنگھ کے قتل کیس میں سات افراد کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور اب تک واقعے سے متعلق اہم افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔اور کیس میں مزید گرفتاریاں جاری ہیں ۔پولیس نے مزید کہا کہ بدنام زمانہ لینڈ مافیا کا سراغ لگایا گیا ہے اور سازش میں ان کے کردار کے لیے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ جموں کشمیر پولیس معاملے کی سنگینی کے بارے میں پوری طرح فکر مند ہے اور مافیا کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکنے کے تئیں پر عزم ہے۔

ہندوستھان سماچار/اصغر

/عبد الواحد


 rajesh pande