لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے روڈ سیفٹی بیداری ٹور کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
جموں ،2 مئی (ہ س)، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج راج بھون سے روڈ سیفٹی بیداری ٹور
LG


جموں ،2 مئی (ہ س)، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج راج بھون سے روڈ سیفٹی بیداری ٹور مشن سیو لائف جے اینڈ کے ٹور کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کشمیر روڈ سیفٹی فاؤنڈیشن کی بیداری پیدا کرنے، لوگوں کو باخبر کرنے اور جموں کشمیر میں سڑک کی حفاظت کو بڑھانے کے اقدامات کو نافذ کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ مشن سیو لائفز جے اینڈ کے ٹور 2024 جموں و کشمیر کے تمام اضلاع کا احاطہ کرے گا اور روڈ سیفٹی اور پائیدار ترقی کے اہداف کی اہمیت کے بارے میں بیداری پھیلائے گا۔اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر مندیپ بھنڈاری ، کشمیر روڈ سیفٹی فاؤنڈیشن کے چیئرمین ناصر علی خان، اعلیٰ حکام اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار/اصغر/عبد الواحد


 rajesh pande