بی جے پی کو جنوبی ریاستوں میں نمایاں کامیابی ملے گی: راجیو چندر شیکھر
نئی دہلی، 19 اپریل (ہ س)۔ مرکزی وزیر اور ترواننت پورم لوک سبھا حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار راجیو چند
بی جے پی کو جنوبی ریاستوں میں نمایاں کامیابی ملے گی: راجیو چندر شیکھر


نئی دہلی، 19 اپریل (ہ س)۔ مرکزی وزیر اور ترواننت پورم لوک سبھا حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار راجیو چندر شیکھر نے یقین ظاہر کیا کہ اس لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کو جنوبی ہند کی ریاستوں میں نمایاں کامیابی ملے گی۔

جمعہ کو ترواننت پورم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ 2024 کے انتخابات میں بی جے پی جنوبی ہند کی بیشتر ریاستوں میں کامیابی حاصل کرے گی۔ ان ریاستوں کے لوگوں کے ذہنوں کو خاندانی جماعتوں نے پر فریب بیانوں سے زہر آلود کر دیا تھا۔ ان ریاستوں میں بی جے پی کی ترقی رک گئی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے پچھلے دس سالوں میں اپوزیشن کی تمام منفی باتوں کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ بی جے پی اس بار جنوب میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور کانگریس، ڈی ایم کے اور بائیں بازو کی طرف سے پچھلے 65 سالوں میں بنائے گئے تمام پروپیگنڈے اور فرضی کہانیوں کو ختم کر رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کیرالہ کے ترواننت پورم میں راجیو چندر شیکھر کانگریس کے ششی تھرور کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں۔ کیرالہ کی تمام 20 لوک سبھا سیٹوں کے لئے دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو انتخابات ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار/ عبد الواحد


 rajesh pande