سپریم کورٹ کا ایس سی بی اے میں خواتین کے ایک تہائی ریزرویشن کو نافذ کرنے کا حکم
نئی دہلی، 02 مئی (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اور قدم اٹھایا ہے۔ سپری
سپریم کورٹ کا ایس سی بی اے میں خواتین کے ایک تہائی ریزرویشن کو نافذ کرنے کا حکم


نئی دہلی، 02 مئی (ہ س)۔

سپریم کورٹ نے خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اور قدم اٹھایا ہے۔ سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) میں خواتین کے ایک تہائی ریزرویشن کو نافذ کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے بی ڈی کوشک کیس میں عدالت کے پرانے فیصلے کو واضح کرتے ہوئے یہ ہدایت جاری کی ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ ایس سی بی اے کے خزانچی کا عہدہ ایک خاتون کے لیے مخصوص ہوگا۔ اس کے علاوہ ایس سی بی اے کی ورکنگ کمیٹی نو ارکان میں سے تین کے عہدے خواتین کے لیے مختص ہوں گے۔ یہ حکم 16 مئی کو ہونے والے ایس سی بی اے انتخابات میں لاگو ہوگا جس کا نتیجہ 18 مئی کو آئے گا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande