دہلی فسادات: آئی بی افسر انکت شرما قتل کیس میں تین کی ضمانت منظور، ایک کی درخواست مسترد
نئی دہلی، 02 مئی (ہ س)۔ دہلی ہائی کورٹ نے 2020 دہلی فسادات کے دوران آئی بی افسر انکت شرما کے قتل ک
دہلی فسادات: آئی بی افسر انکت شرما قتل کیس میں تین کی ضمانت منظور، ایک کی درخواست مسترد


نئی دہلی، 02 مئی (ہ س)۔

دہلی ہائی کورٹ نے 2020 دہلی فسادات کے دوران آئی بی افسر انکت شرما کے قتل کے تین ملزمین کو ضمانت دے دی ہے، جبکہ ایک ملزم کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ کے جسٹس نوین چاولہ پر مشتمل بینچ نے ناظم کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے شعیب عالم، گلفام اور جاوید کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

آئی بی افسر انکت شرما کے والد رویندر کمار نے 26 فروری 2020 کو دیال پور پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی کہ ان کا بیٹا 25 فروری کو اپنے دفتر سے واپس آیا تھا اور شام کو کچھ چیزیں خریدنے گیا تھا۔ جب انکت شرما کافی دیر تک نہیں آئے تو انہوں نے کئی جگہ تلاش کی اور ہسپتال بھی گئے۔ اس دوران کچھ لڑکوں نے بتایا کہ ایک لڑکے کو قتل کر کے کھجوری خاص نالے میں پھینک دیا گیا ہے۔ انکت شرما کی لاش اسی نالے سے نکالی گئی۔

تحقیقات کے دوران پولیس کو انکت شرما کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں پتہ چلا تھا کہ ان کے جسم پر تیز دھار اور کند ہتھیاروں سے 51 بار حملہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد 28 فروری 2020 کو اس معاملے کی جانچ کرائم برانچ کی ایس آئی ٹی کو سونپی گئی۔ مزید تفتیش میں مرکزی ملزم طاہر حسین کے گھر اور اس کے گردونواح سے ملبہ، پتھر، اینٹیں، ٹوٹی ہوئی بوتلیں، گولیاں اور کچھ جلی ہوئی اشیاء برآمد ہوئیں۔ طاہر حسین کے گھر کو فسادیوں نے اینٹ اور پتھراو¿ کے لیے استعمال کیا۔ طاہر حسین کے گھر کی تیسری منزل کی چھت سے گلیل، پتھر اور پیٹرول کی بوتلیں ملی تھیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande