نارائن مورتی کے پوتے کو 4.2 کروڑ روپئے کا منافع ملا
نئی دہلی، 19 اپریل (ہ س) انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کمپنی انفوسس کے بانی نارائن مورتی کے پانچ
نارائن مورتی کے پوتے کو 4.2 کروڑ روپئے کا منافع ملا


نئی دہلی، 19 اپریل (ہ س) انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کمپنی انفوسس کے بانی نارائن مورتی کے پانچ ماہ کے پوتے ایکاگر روہن مورتی کو ان کے 15 لاکھ شیئروں پر 4.2 کروڑ روپئے کا ڈیویڈنڈ ( منافع ) ملا ہے۔ نارائن مورتی نے یہ شیئر گزشتہ ماہ اپنے پوتے کو تحفے میں دیے تھے۔ ان شیئروں کی قیمت تقریباً 210 کروڑ روپئے ہے۔

ملک کی دوسری سب سے بڑی انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کمپنی انفوسس نے 18 اپریل کو مالی سال 24۔2023کی چوتھی سہ ماہی کے نتائج جاری کیے تھے۔ کمپنی نے اس سہ ماہی کے لئے شیئر ہولڈروں کو 28 روپے فی شیئرکے منافع کا اعلان کیا ہے۔ اس میں 20 روپئے کا فائنل ڈیویڈنڈ اور 8 روپئے کا یک وقتی ڈیویڈنڈ شامل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مالی سال 24۔2023 کی چوتھی سہ ماہی (جنوری-مارچ) میں انفوسس کا منافع 30 فیصد بڑھ کر 7,969 کروڑ روپئے ہو گیا ہے۔ انفوسس کے بورڈ آف ڈائریکٹرس نے اپنے شیئر ہولڈروں کو 28 روپئے فی حصص کے منافع کا اعلان کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار/ عبد الواحد


 rajesh pande