ایئر انڈیا نے دہلی-دبئی روٹ پر اے-350 طیارے کے ساتھ پروازیں شروع کیں
۔ ایئر انڈیا نے 40 اے -350 طیاروں کا آرڈر دیا، اب تک چار طیارے بیڑے میں شامل نئی دہلی، 02 مئی (ہ س)
Air India flights with A-350 aircraft on Delhi-Dubai route


۔ ایئر انڈیا نے 40 اے -350 طیاروں کا آرڈر دیا، اب تک چار طیارے بیڑے میں شامل

نئی دہلی، 02 مئی (ہ س)۔ ٹاٹا کی قیادت والی ایئر انڈیا ایئر لائنز نے دہلی-دبئی فلائٹ روٹ پر پہلی بار اے -350 ہوائی جہازوں کو چلانا شروع کیا۔ بین الاقوامی روٹ پر اے -350 طیاروں کے ساتھ ایئر انڈیا ایئر لائن کی یہ پہلی پرواز ہے۔

کمپنی نے کہا کہ ایئر انڈیا ایئر لائن اب دہلی اور دبئی کے درمیان روزانہ اپنی خدمات چلا رہی ہے۔ ٹاٹا گروپ کی ملکیت والی ایئر انڈیا کے اے -350 طیارے میں 316 سیٹوں کے ساتھ تین کلاس کا کیبن ہے۔ ایئر انڈیا نے اس سال اپنے بیڑے میں اے -350 طیاروں کو شامل کرنا شروع کیا تھا۔ ان طیاروں کو اندرون ملک پروازوں کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے ۔

ایئر انڈیا نے 40 اے -350 طیاروں کا آرڈر دیا ہے، جن میں سے کم از کم چار اس کے بیڑے میں شامل ہو ئے ہیں۔ فی الحال، ایئر انڈیا پانچ ہندوستانی شہروں سے ہر ہفتے دبئی کے لیے 72 پروازیں چلاتا ہے، جن میں سے 32 دہلی سے روانہ ہوتی ہیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande