لوک سبھا انتخابات: بی ایس پی نے 11 امیدواروں کی فہرست جاری کی، وارانسی میں امیدوار تبدیل
لکھنو، 19 اپریل (ہ س)۔ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے جمعہ کو لوک سبھا انتخابات کے لیے 11 امیدواروں
LS Elections: BSP list of 11 candidates, Varanasi changed


لکھنو، 19 اپریل (ہ س)۔ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے جمعہ کو لوک سبھا انتخابات کے لیے 11 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں بی ایس پی نے وزیر اعظم مودی کے خلاف پہلے سے اتارے گئے امیدوار کو تبدیل کر دیا ہے۔ وارانسی سے بی ایس پی نے اب اطہر جمال لاری کی جگہ سید نیاز علی کو ٹکٹ دیا ہے۔

قومی جنرل سکریٹری میوالال گوتم کی طرف سے جاری کردہ فہرست میں ہردوئی (ایس سی) لوک سبھا سیٹ سے بھیم راو¿ امبیڈکر ایم ایل سی کا نام طے کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سنت کبیر نگر سے محمد عالم، فتح پور سے ڈاکٹر منیش سنگھ سچان، فیروز آباد سے چودھری بشیر (تبدیل کئے گئے امیدوار)، سیتا پور سے مہندر سنگھ یادو کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

اسی طرح مہاراج گنج سے محمد موسم عالم، مشرکھ (ایس سی) بی آر اہیروار، وارانسی سے سید نیاز علی منجو بھائی (تبدیل کئے گئے امیدوار)، مچھلی شہر (ایس سی) کرپاشنکر سروج، بھدوہی سے اطہر انصاری اور پھول پور لوک سبھا سیٹ سے جگناتھ پال کو میدان میں اتارا گیا ہے۔

ہندوستھا ن سماچار


 rajesh pande