کیجریوال کے ای ڈی کے سمن پر پیش نہ ہونے کے معاملے میں 4 مئی کو سماعت
نئی دہلی، 19 اپریل ( ہ س) ۔دہلی کی راوس ایونیو کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن پر پیش ن
Hearing in Kejriwal not appearing on ED summons


نئی دہلی، 19 اپریل ( ہ س) ۔دہلی کی راوس ایونیو کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن پر پیش نہیں ہونے پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف دائر شکایت کے معاملے کی سماعت ملتوی کر دی۔ ایڈیشنل میٹروپولیٹن مجسٹریٹ دیویا ملہوترا نے کیس کی اگلی سماعت 4 مئی کو کرنے کا حکم دیا۔

آج کیجریوال کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل نے جواب داخل کرنے کے لیے مزید وقت کی مانگ کی۔ عدالت نے اسے قبول کر لیا۔ درحقیقت کیجریوال کی گرفتاری سے قبل ای ڈی نے انہیں پوچھ گچھ کے لیے جاری سمن پر پیش نہیں ہونے کی وجہ سے عدالت میں دو شکایتیں درج کی تھیں۔ یہ معاملہ ای ڈی کے سمن کونظر انداز کرنے ہے۔ یہ شکایات کیجریوال کے خلاف ان کی گرفتاری سے قبل درج کی گئی تھیں۔

خواہ کیجریوال کی گرفتار ہو گئی ہولیکن اس سے کیس غیر موثر نہیں ہو جاتا۔ ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ دیویا ملہوترا کی عدالت میں اس سلسلے میں متوازی سماعت ہوگی۔ ای ڈی کے سمن کو نظر انداز کرنے کی صورت میں تعزیرات ہند کی دفعہ 174 کے تحت ایک ماہ کی سزا یا پانچ سو روپے جرمانہ یا دونوں ہو سکتے ہیں۔ اس معاملے میں عدالت نے کیجریوال کو 16 مارچ کو 15000 روپے کے مچلکے پر ضمانت دی تھی۔

7 فروری کو، راوس ایونیو کورٹ نے ای ڈی کی پہلی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے کیجریوال کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا۔ سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا دہلی ایکسائز گھوٹالہ معاملے میں عدالتی حراست میں ہیں، جب کہ راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ کو سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande