ایئر انڈیا نے تل ابیب کی تمام پروازیں 30 اپریل تک معطل کر دیں
نئی دہلی، 19 اپریل (ہ س)۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ٹاٹا کی قیادت و
ایئر انڈیا نے تل ابیب کی تمام پروازیں 30 اپریل تک معطل کر دیں


نئی دہلی، 19 اپریل (ہ س)۔

اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ٹاٹا کی قیادت والی فضائی کمپنی ایئر انڈیا نے 30 اپریل تک تل ابیب کے لیے اپنی تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔ ایئر انڈیا نے اس فیصلے کی جانکاری ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے عام کی ہے۔

ایئر انڈیا نے جمعہ کو 'ایکس' پوسٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ابھرتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ہم نے 30 اپریل 2024 تک تل ابیب جانے اور آنے والی پروازیں معطل کر دی ہیں۔ ہم صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم اپنے مسافروں کو مدد فراہم کر رہے ہیں جنہوں نے پہلے ہی تل ابیب جانے اور آنےکے لیے بکنگ کر رکھی ہے۔

کمپنی نے کہا کہ صارفین اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ہمارے 24/7 رابطہ مرکز 011-69329333 یا 011-69329999 پر کال کریں یا ہماری ویب سائٹ http://airindia.com ملاحظہ کریں۔ قابل ذکر ہے کہ وزارت خارجہ نے اس سے قبل ایران اور اسرائیل کے سفر سے متعلق ایک ایڈوائزری بھی جاری کی تھی، جس میں ہندوستانیوں کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ اگلے اطلاع تک ایران اور اسرائیل کا سفر نہ کریں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande