راجستھان پولیس کی ویب سائٹ ہیک کرنے والا ملزم گرفتار
نئی دہلی، 19 اپریل ( ہ س)۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم نے ایک سائبر ٹھگ کو گرفتار کیا ہے جس نے
راجستھان پولیس کی ویب سائٹ ہیک کرنے والا ملزم گرفتار


نئی دہلی، 19 اپریل ( ہ س)۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم نے ایک سائبر ٹھگ کو گرفتار کیا ہے جس نے راجستھان پولیس کی ویب سائٹ کو ہی ہیک کر لیا تھا اور اس کے بعد دھوکہ دہی شروع کر دی تھی۔ راجستھان پولیس نے ملزم سوربھ ساہو پر 50 ہزار روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا تھا۔ دہلی پولیس نے گرفتار کرنے کے بعد اسے جے پور کی سائبر کرائم پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

ڈی سی پی کرائم امیت گوئل نے بتایا کہ 6 مارچ کو شعیب شریف خان نے راجستھان پولیس کو شکایت دی تھی، جس میں متاثرہ نے بتایا تھا کہ راجستھان پولیس کی آفیشل ویب سائٹ سے بھیجے گئے میل کے بعد اس کا بینک اکاونٹ منجمد کر دیا گیا تھا۔ اسے دوبارہ شروع کرنے کے عوض ہزاروں روپے لیے گئے۔ جب معاملے کی چھان بین کی گئی تو پتہ چلا کہ پولیس کی آفیشل ویب سائٹ سے کئی لوگوں کو فرضی میل بھیجے گئے تھے۔

جب ہم نے ہیکنگ کے بارے میں دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ سنگاپور کے وی پی این سے ایکسس لیا گیا تھا۔ جے پور سائبر کرائم پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے کئی ملزمین کو گرفتار کیا لیکن مرکزی ملزم سوربھ ساہو پکڑا نہیں گیا۔ جس کی وجہ سے راجستھان پولیس نے اس پر 50 ہزار روپے کا انعام کا اعلان کیا تھا۔

راجستھان پولیس نے کرائم برانچ کی نئی دہلی رینج کو ساہو کے بارے میں مطلع کیا تھا۔ دہلی کرائم برانچ نے تکنیکی نگرانی کی مدد سے ملزم ساہو کے رشتہ داروں اور دوستوں پر نظر رکھی جس میں کامیابی ملی۔ ٹیم کو معلوم ہوا کہ وہ جمعرات کو اپنے پرانے دوستوں سے ملنے مہی پال پور آئے گا۔ اس اطلاع کی بنیاد پر پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande