جنوبی لبنان کے بعد اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ میں بمباری کی
تل ابیب، 17 اپریل (ہ س)۔ ایران کے حملے کے بعد اسرائیل جارحیت پراتر آیا ہے۔ پوری طاقت کے ساتھ لبنان
جنوبی لبنان کے بعد اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ میں بمباری کی


تل ابیب، 17 اپریل (ہ س)۔ ایران کے حملے کے بعد اسرائیل جارحیت پراتر آیا ہے۔ پوری طاقت کے ساتھ لبنان میں تباہی مچانے کے بعد اسرائیل نے غزہ میں فضائی حملے کئے ہیں جسکے باعث متعدد ہلاکتیں رونما ہوئی ہیں۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے سوشل میڈیا پر کہا کہ رات گئے آئی ڈی ایف کے لڑاکا طیاروں نے جنوبی لبنان میں سرگرم جنگجو تنظیم حزب اللہ کے اہداف پر فضائی حملے کئے، جن میں ایک لانچ پوسٹ اور ملٹری کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے حماس کے 40 ٹھکانوں پر فضائی حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم آزاد ذرائع کے مطابق اسرائیلی حملے میں عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے 24 گھنٹوں میں غزہ کی پٹی پر 40 فضائی حملے کیے ہیں۔ اس دوران متعدد بم گرائے گئے۔ میزائل اور راکٹ فائر کئے گئے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران حماس کو پیسے، ہتھیار اور دیگر چیزیں فراہم کرتا ہے۔ اس لئے اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن تیز کر دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار/ عبد الواحد


 rajesh pande