غزہ کو امداد کی فراہمی بڑھانے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیلئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اردن روانہ
ریاض،30اپریل(ہ س)۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن منگل کو اردن کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ غزہ
بلنکن


ریاض،30اپریل(ہ س)۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن منگل کو اردن کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ غزہ میں امداد کی ترسیل کو بڑھانے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کریں گے اور حالیہ ایران اسرائیل جھڑپوں کے دوران مدد کے لیے عمان حکومت کاای شکریہ ادا کریں گے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق انٹونی بلنکن ریاض میں خلیجی عرب رہنماوں کے ساتھ بات چیت کے بعد عمان کے لیے روانہ ہوئے۔امریکی وزیر خارجہ اردن کے شاہ عبد اللہ دوم اور وزیر خارجہ ایمن صفدی کے ساتھ ساتھ غزہ کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی امداد اور تعمیر نو کے رابطہ کار سگریڈ کاگ سے ملاقات کریں گے۔انٹونی بلنکن بعد میں اسرائیل کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ تازہ ترین مذاکرات پر تبادلہ خیال کریں گے جس کا مقصد عارضی جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande