افغانستان میں مسجد پر فائرنگ ، چھ نمازی جاں بحق
کابل،30اپریل(ہ س)۔ افغانستان کے صوبہ ہرات میں مسجد پر فائرنگ کے ایک واقعے میں چھ نمازی جاں بحق ہوگئ
افغانستان


کابل،30اپریل(ہ س)۔

افغانستان کے صوبہ ہرات میں مسجد پر فائرنگ کے ایک واقعے میں چھ نمازی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ پیر کی رات عشاءکی نماز کے اوقات میں ہوا۔ جب تقریباً نو بج رہے تھے کہ اچانک ایک نامعلوم شخص نے آکر فائرنگ کی اور نمازیوں کو قتل کر ڈالا۔حکومتی ترجمان کے مطابق دہشت گردی کا یہ واقعہ گوزارا ضلع میں پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ایک زخمی ہونے والے نمازی نے بعد ازاں منگل کی صبح سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' کے ذریعے دی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے 'باختر' نے بھی اس واقعے میں چھ ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ یہ واقعہ صوبائی دارالحکومت ہرات شہر کے جنوبی علاقے میں پیش آیا۔ حکومتی ترجمان نے اس کی تصدیق کی ہے۔ تاہم ابھی تک کسی گروہ نے اس دہشت گردانہ واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande