کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی کے سلسلے میں نیپال اور ہندوستان کے درمیان حدود کا تعین
- اب ہندوستان میں نیپالی کیو آر کے ذریعے ماہانہ 1 لاکھ روپئے ادا کر سکیں گے - ہوٹل، اسپتال، ریسرچ او
کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی کے سلسلے میں نیپال اور ہندوستان کے درمیان حدود کا تعین


- اب ہندوستان میں نیپالی کیو آر کے ذریعے ماہانہ 1 لاکھ روپئے ادا کر سکیں گے

- ہوٹل، اسپتال، ریسرچ اور فارمیسی میں ادائیگی کی کوئی حد نہیں

کھٹمنڈو، 17 اپریل (ہ س)۔ نیپال اور ہندوستان کے درمیان کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی کے سلسلے میں، نیپال نے رقم کے خرچ کے سلسلے میں کچھ حدیں مقرر کی ہیں۔ ہندوستان اور نیپال میں پچھلے مہینے سے آن لائن ادائیگی کی سہولت شروع کی گئی ہے۔

نیپال راسٹرا بینک نے اپنے شہریوں کے لیے ہندوستان میں نیپالی بینک اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن ادائیگی کرنے کی حد مقرر کی ہے۔ راشٹرا بینک کے گورنر مہا پرساد ادھیکاری نے کہا کہ کوئی بھی نیپالی شہری ہندوستان کے دورے کے دوران کیو آر کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے ہر ماہ زیادہ سے زیادہ 1 لاکھ روپے ادا کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے پے ٹی ایم، فون پے، گوگل پے، بھیم، یو پی آئی وغیرہ کے کیو آر کوڈ کے ذریعے نیپالی بینک اکاؤنٹ سے براہ راست ادائیگی کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسپتال، دواخانہ، ہوٹل یا کسی طبی تحقیق کے لیے ادائیگی کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی ہے۔ اسکے علاوہ ہندوستان میں کام کرنے والے نیپالی شہری اپنے ہندوستانی بینک اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے نیپال کے کسی بھی بینک اکاؤنٹ میں ایک وقت میں ایک لاکھ روپئے تک آن لائن منتقل کرسکتے ہیں۔

نیپال راسٹرا بینک نے ہندوستان کے علاوہ دیگر بیرونی ممالک کے لیے الگ معیار بنائے ہیں۔ ہندوستان کے علاوہ دیگر ممالک میں جانے کے لیے سالانہ دو ہزار امریکی ڈالر ادا کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ نیپالی بینک کھاتوں میں موجود رقم کو امریکی ڈالر میں تبدیل کرکے سالانہ 500 ڈالر تک کی آن لائن ادائیگی کی جاسکتی ہے۔

ہندوستھان سماچار/ عبد الواحد


 rajesh pande