صرافہ بازار میں تیزی برقرار ، چنئی میں سونا 75 ہزار روپے کے قریب پہنچا
نئی دہلی ، 16 اپریل (ہ س)۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی نے مقامی صرافہ بازارکو بھی متاثر کیا
صرافہ بازار


نئی دہلی ، 16 اپریل (ہ س)۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی نے مقامی صرافہ بازارکو بھی متاثر کیا ہے۔ اس تناو¿ کی وجہ سے محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونے اور چاندی کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ دونوں چمکدار دھاتوں کی قیمت بڑھی ہے۔ اس اضافے کے باعث آج ملک کی بیشتر صرافہ بازاروں میں 24 قیراط سونا 73 ہزار 100 روپے فی 10 گرام کی سطح سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے اور 22 قیراط سونا 67 ہزار روپے فی 10 گرام کی سطح سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔آج کے اضافے کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں سب سے زیادہ چھلانگ چنئی میں درج کی گئی ہے۔ چنئی میں 24 قیراط سونا 75 ہزار روپے فی 10 گرام کی سطح کے قریب پہنچ گیا ہے ، جب کہ 22 کیرٹ سونا 69 ہزار روپے فی 10 گرام کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ سونے کی طرح آج چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کی وجہ سے دہلی بلین مارکیٹ میں آج چاندی 86,100 روپے فی کلو کی سطح پر چل رہی ہے۔

ملک کی راجدھانی دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 73,310 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے ، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 67,210 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح ممبئی میں 24 قیراط سونا 73,160 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 67,060 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ وہیں چنئی میں 24 قیراط سونے کی خوردہ قیمت 74,950 روپے فی 10 گرام اور 22 قیراط سونے کی قیمت 68,700 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی۔ ان بڑے شہروں کے علاوہ احمد آباد میں آج 24 کیرٹ سونا 73,210 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے اور 22 کیرٹ سونا 67,110 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکتہ میں 24 کیرٹ سونا 73,160 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 67,060 روپے فی 10 گرام کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

لکھنو¿ کے صرافہ بازار میں آج 24 کیرٹ سونا 73,310 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے اور 22 کیرٹ سونا 67,210 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ وہیں ، پٹنہ میں ، 24 قیراط سونے کی قیمت بڑھ کر 73،210 روپے فی 10 گرام ہو گئی ہے ، جب کہ 22 کیرٹ سونا 67،110 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح جے پور میں 24 قیراط سونا 73,310 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 67,210 روپے فی 10 گرام ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande