عالمی حمایت کی وجہ سے شیئر بازار میں اضافہ، شروعاتی کاروبار کے دوران سینسیکس اور نفٹی میں تیزی
عالمی حمایت کی وجہ سے شیئر بازار میں اضافہ، شروعاتی کاروبار کے دوران سینسیکس اور نفٹی میں تیزی نئی د
عالمی حمایت کی وجہ سے شیئر بازار میں اضافہ، شروعاتی کاروبار کے دوران سینسیکس اور نفٹی میں تیزی


عالمی حمایت کی وجہ سے شیئر بازار میں اضافہ، شروعاتی کاروبار کے دوران سینسیکس اور نفٹی میں تیزی

نئی دہلی، 30 اپریل (ہ س)۔ مضبوط عالمی اشاروں کے باعث آج گھریلو شیئر بازار میں تیزی کا ماحول ہے۔ آج کے کاروبار کا آغاز معمولی اضافے کے ساتھ ہوا۔ مارکیٹ کھلتے ہی شیئر مارکیٹ میں فروخت کا ہلکا دباو بھی بنا۔ لیکن کچھ دیر بعد خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا جس کی وجہ سے شیئر مارکیٹ میں تیزی آگئی۔ کاروبار کے پہلے ایک گھنٹے کے بعد سینسیکس 0.34 فیصد اور نفٹی 0.37 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

شیئر مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں مہندرا اینڈ مہندرا، ماروتی سوزوکی، ایچ ڈی ایف سی لائف، ہیرو موٹو کارپ اور بجاج آٹو کے شیئرس 3.72 فیصد سے لیکر 1.76 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب بھارتی ایئرٹیل، اپولو ہاسپٹلز، ٹائٹن کمپنی، ٹاٹا اسٹیل اور ٹیک مہندرا کے حصص 0.65 فیصد سے لیکر 0.034 فیصد تک کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

موجودہ کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,094 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1,419 شیئرس منافع کماکر سبز نشان میں جبکہ 675 شیئرس خسارے کے بعد سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 18 شیئرس خریداری کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں بنے ہوئے تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 12 حصص سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل شیئروں میں سے 33 شیئر سبز نشان میں اور 17 حصص سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 129.61 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 74,800.89 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی مارکیٹ میں فروخت کا ہلکا سا دباؤ دیکھا گیا، جس کی وجہ سے انڈیکس ابتدائی سطح سے تقریباً 90 پوائنٹس گر کر 74,710.36 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ لیکن اس کے بعد خریداروں نے چارج سنبھالا اور مسلسل خریداری کرتے ہوئے انڈیکس کو 75,009.57 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا دیا۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد سینسیکس 252.54 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 74,923.82 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 36.25 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 22,679.65 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ مارکیٹ کھلنے کے بعد معمولی منافع وصولی کی وجہ سے یہ انڈیکس 22,661.80 پوائنٹس تک گر گیا۔ لیکن اس کے بعد خریداری کی حمایت ملنے کے بعد یہ انڈیکس 110 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 22,754.85 پوائنٹس تک پہنچنے میں کامیاب ہوا۔ مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کی تجارت کے بعد نفٹی 83.35 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 22,726.75 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande