مرکزی حکومت جون کے آخر تک نیلامی کے چوتھے دور میں 20 اہم معدنی بلاک فروخت کرے گی
نئی دہلی، 29 اپریل (ہ س) مرکزی حکومت جون کے آخر تک نیلامی کے چوتھے دور میں تقریباً 20 اہم معدنی بلاک
مرکزی حکومت جون کے آخر تک نیلامی کے چوتھے دور میں 20 اہم معدنی بلاک فروخت کرے گی


نئی دہلی، 29 اپریل (ہ س) مرکزی حکومت جون کے آخر تک نیلامی کے چوتھے دور میں تقریباً 20 اہم معدنی بلاک فروخت کرے گی۔ پہلے مرحلے میں فروخت کے لئے رکھے گئے اہم معدنی بلاکس کی نیلامی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس کے نتائج کا اعلان ایک ماہ میں کر دیا جائے گا۔

کان کنی محکمہ کے سکریٹری وی ایل کانتھا راؤ نے پیر کو نئی دہلی میں انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر میں کان کنی سے متعلق ایک اجلاس 'کریٹیکل منرل سمٹ' کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ہم نے اہم معدنیات کے 38 بلاکوں کو نیلامی کے لیے مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جون کے آخر میں نیلامی کا چوتھا دور کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 20 اہم معدنی بلاک جون کے آخر تک نیلام کئے جائیں گے۔

مرکزی حکومت نے کمزور ردعمل کی وجہ سے پہلے مرحلے میں فروخت کے لیے رکھے گئے اہم معدنیات کے 20 بلاکوں میں سے 13 کی نیلامی منسوخ کر دی ہے۔ پیش کردہ 20 بلاکوں میں سے 18 بلاکون کے لٗے 56 فزیکل بولیاں اور 56 آن لائن بولیاں موصول ہوئیں۔ منسوخ کیے گئے 11 بلاکس میں سے 7 کانوں کو تیسرے راؤنڈ کے تحت نیلامی کے لئے نوٹیفائی کر دیا گیا ہے جبکہ 6 بلاکون کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ پروگرام کے مطابق مکمل ہو چکا ہے۔

ہندوستھان سماچار/ عبد الواحد


 rajesh pande