اسکول کی طالبہ سے زیادتی، ایک کو حراست میں لے لیا گیا
سلی گڑی، 29 مارچ (ہ س)۔ سلی گڑی پولیس اسٹیشن نے اسکول کی طالبہ سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں ایک ملزم
اسکول کی طالبہ سے زیادتی، ایک کو حراست میں لے لیا گیا


سلی گڑی، 29 مارچ (ہ س)۔

سلی گڑی پولیس اسٹیشن نے اسکول کی طالبہ سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں ایک ملزم کو حراست میں لیا ہے۔ گرفتار ملزم کا نام محمد ابراہیم ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کو ایک طالب علم اسکول سے گھر واپس آرہی تھی۔ اس کے بعد سنتوشی نگر علاقہ میں اسکوٹر پر سوار ایک نوجوان نے طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی۔ جس سے طالب علم خوفزدہ ہو گئیاور رونے لگی۔ جس سے نوجوان بھاگ گیا۔ واقعہ کے بعد طالب علم نے پورا واقعہ گھر والوں کو بتایا۔ اس کے بعد اہل خانہ نے مذکورہ نوجوان کے خلاف کل رات سلی گڑی پولیس اسٹیشن کے کھالپاڈا آو¿ٹ پوسٹ پر تحریری شکایت درج کرائی۔ شکایت درج ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کی شناخت کر کے اسے فکرتلہ کے علاقے سے حراست میں لے لیا۔ پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande