مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں دو ڈرائیورحراست میں
جموں ،27 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں سڑک حادثات میں انسانی جانوں کے نقصان کو
مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں دو ڈرائیورحراست میں


جموں ،27 اپریل (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں سڑک حادثات میں انسانی جانوں کے نقصان کو روکنے کے لئے اور عوامی تحفظ کو برقرار رکھنے کے لیے ایک فعال اقدام میں، ضلع پولیس کشتواڑ نے ٹریفک پولیس قومی شاہراہ کے ساتھ مل کر ایک کامیاب کاروائی کی۔ جس کے نتیجے میں دو ڈرائیوروں کو لاپرواہی سے ڈرائیونگ اور گاڑیوں میں اوور لوڈنگ کے ذریعے مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ایس ایس پی کشتواڑ عبدالقیوم کی ہدایت پر مغل میدان میں ایک مشترکہ چوکی قائم کی گئی ۔ناکہ چیکنگ ایس ایچ او پولیس تھانہ چھاترو انسپکٹر وکرم سنگھ کی قیادت میں کی گئی جس دوران ایک ایکو گاڑی اور ایک سومو گاڑی کو اورلوڈنگ اور ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کے مرتکب پایا گیا ۔جو اورلوڈنگ کے ذریعے مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے تھے ۔

روڈ سیفٹی ضابطوں کی اس سنگین خلاف ورزی پر ضلع پولیس کشتواڑ نے فوری طور پر دو ایف آئی آر درج کیں ۔اور ڈرائیوروں کو لاپرواہی کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی کشتواڑ نے تمام سڑک استعمال کرنے والوں کی زندگیوں کی حفاظت کے لیے ٹریفک قوانین کو نافذ کرنے اور سڑک کے نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ہم عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ ٹریفک کے ضوابط پر عمل کریں اور قانون نافذ کرنے والے حکام کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہر ایک کے لیے سفر کے تجربے کو یقینی بنایا جا سکے۔

اصغر/ہندوستھان سماچار

/عطاءاللہ


 rajesh pande