سائبر کرائم انویسٹی گیشن یونٹ کشتواڑ نے آن لائن دھوکہ دہی کی رقم کی وصولی کی۔
جموں ،27 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس کے سائبر کرائم انویسٹی گیشن یونٹ کشتواڑ نے ایک بار پھر سا
سائبر کرائم انویسٹی گیشن یونٹ کشتواڑ نے آن لائن دھوکہ دہی کی رقم کی وصولی کی۔


جموں ،27 اپریل (ہ س)۔

جموں و کشمیر پولیس کے سائبر کرائم انویسٹی گیشن یونٹ کشتواڑ نے ایک بار پھر سائبر کرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کیس کو کامیابی کے ساتھ حل کرکے ایک لاکھ انتیس ہزار چار سو پچاس روپے کی آن لائن فراڈ شدہ رقم کی وصولی کی ہے۔ ضلع پولیس کشتواڑ کے ترجمان نے بتایا کہ طارق حسین ولد بشیر احمد ساکن نالی بونجواہ نے پولیس کے پاس دھوکہ دہی کا معاملہ درج کرایا۔ شکایت میں بتایا گیا کہ طارق حسین کو ٹیلی گرام ایپ سے گھر سے کام کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی ایپ موبائل ایپلیکیشن کی تنصیب کے حوالے سے ایک لنک موصول ہوا۔ اس کے بعد طارق حسین نے مسلسل لنک کے ذریعے رقم بھیجی،اور اُس کو 1,29,450 روپے کا دھوکہ دیا گیا۔ فوری شکایت کی تحقیقات کے دوران، سائبر کرائم انویسٹی گیشن یونٹ کشتواڑ نے سخت کوشش اور جدید تکنیکی مہارتوں کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں دھوکہ دہی کی رقم کی کامیاب وصولی ہوئی۔

ترجمان نے بتایا کہ رواں سال سائبر کرائم انویسٹی گیشن یونٹ کشتواڑ کی ٹیم کو آن لائن گھوٹالوں سے متعلق مختلف درخواستیں موصول ہوئیں۔ دھوکہ دہی کے معاملے میں کئی گئی کارروائی میں سائبر پولیس ٹیم 7 لاکھ سے زائد رقم کی وصولی کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ ضلع پولیس کشتواڑ نے عام لوگوں سے اپنی اپیل کی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور کسی بھی مشتبہ آن لائن سرگرمیوں کی اطلاع نیشنل سائبر کرائم ہیلپ لائن نمبر 1930 یا سائبر کرائم یونٹ کشتواڑ کو 9103416100 پر دیں۔ضلع پولیس کشتواڑ جدید ٹیکنالوجی اور ہنر مند اہلکاروں سے لیس ہے اور سائبر جرائم کے خلاف لڑائی میں سب سے آگے ہے۔

اصغر/ہندوستھان سماچار

/عطاءاللہ


 rajesh pande