چھاپہ مار کر دس مفرور وارنٹی گرفتار
رانچی، 09 مئی (ہ س)۔ ایس ایس پی چندن کمار سنہا کی ہدایت پر لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں ضلع میں
چھاپہ مار کر دس مفرور وارنٹی گرفتار


رانچی، 09 مئی (ہ س)۔

ایس ایس پی چندن کمار سنہا کی ہدایت پر لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں ضلع میں مفرور وارنٹیوں کے خلاف مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈی ایس پی امر کمار پانڈے نے جمعرات کو بتایا کہ چھاپے کے دوران پولیس نے پانچ تھانوں کے علاقوں سے دس ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمین میں کانکے تھانہ علاقہ سے سورج پہاڑ، ارجن، کھیل گاو¿ں تھانہ سے آکاش کمار عرف سندیپ محلی، اورمانجھی تھانے کے امیش منڈل، سلی پولیس کے ٹپن کمار، راجیش مہتو، مول چند بیدیا، کلدیپ منڈا، اظہر الدین اور وجے پرجاپتی شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande