صدر ، نائب صدر اور وزیر اعظم نے جموں کے رام بن حادثے پر غم کا اظہار کیا ، معاوضے کابھی اعلان
نئی دہلی ، 29 مارچ (ہ س)۔ صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو ، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور وزیر اعظم نریندر
حادثہ


نئی دہلی ، 29 مارچ (ہ س)۔

صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو ، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے رامبن ضلع میں ایک کار کے کھائی میں گرنے سے 10 لوگوں کی موت پر غم کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50،000 روپے کی ایکس گریشیا کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس واقعہ پر غم کا اظہار کرتے ہوئے صدر دروپدی مرمو نے کہا کہ جموں سری نگر قومی شاہراہ پر رامبن علاقے میں ایک گاڑی کے کھائی میں گرنے سے متعدد ہلاکتوں کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ میں سوگوار خاندان کے افراد سے تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے اپنے پیغام میں کہا کہ جموں سری نگر قومی شاہراہ پر رامبن علاقے میں سڑک حادثے میں جانوں کے ضیاع کے بارے میں سن کر دکھ ہوا۔ سوگوار خاندانوں کے ساتھ میری گہری تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا۔

وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے رام بن میں ہونے والے حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ہر مرنے والے کے لواحقین کوپی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے رامبن میں جمعہ کی علی الصبح ایک ایس یو وی کار جموں سری نگر قومی شاہراہ سے پھسل کر کھائی میں جا گری جس سے دس افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ لوگ سری نگر سے جموں جا رہے تھے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande