کیجریوال اور ہیمنت سورین کی گرفتاری کے خلاف درخواستوں پر سپریم کورٹ میںسماعت کل
نئی دہلی، 28 اپریل (ہ س)۔ سپریم کورٹ کے جسٹس سنجیو کھنہ کی سربراہی والی بنچ 29 اپریل کو دہلی کے وز
کیجریوال اور ہیمنت سورین کی گرفتاری کے خلاف درخواستوں پر سپریم کورٹ میںسماعت کل


نئی دہلی، 28 اپریل (ہ س)۔

سپریم کورٹ کے جسٹس سنجیو کھنہ کی سربراہی والی بنچ 29 اپریل کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی ہیمنت سورین کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت کرے گی۔ کیجریوال نے دہلی ایکسائز اسکام کیس میں ای ڈی کی گرفتاری کو چیلنج کیا ہے۔ ہیمنت سورین نے کہا ہے کہ جھارکھنڈ ہائی کورٹ ان کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست پر اپنے فیصلے میں تاخیر کر رہی ہے۔

کیجریوال نے کہا ہے کہ ان کی گرفتاری سپریم کورٹ کے حکم کو نظر انداز کرتے ہوئے کی گئی ہے۔ ای ڈی محض تحقیقات میں عدم تعاون کا حوالہ دے کر گرفتار نہیں کر سکتا۔ کیجریوال کو ای ڈی نے 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ دوسری طرف ہیمنت سورین نے کہا ہے کہ جھارکھنڈ ہائی کورٹ ان کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست پر فیصلہ دینے میں کافی تاخیر کر رہی ہے۔

ہائی کورٹ نے ہیمنت سورین کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضی پر 28 فروری کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا لیکن اس نے ابھی تک اپنا فیصلہ نہیں دیا ہے۔ جس کی وجہ سے ہیمنت سورین انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے پا رہے ہیں۔ ای ڈی نے ہیمنت سورین کو پوچھ تاچھ کے بعد 31 جنوری کو گرفتار کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande