ڈوڈہ پولیس نے ایک کیس میں مطلوب مفرور ملزم کو تین سال بعد گرفتار کیا
جموں ،29 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے مختلف پولیس تھانوں میں مختلف مقدمات میں مطلوب مفرور ملزمان کی
ڈوڈہ پولیس نے ایک کیس میں مطلوب مفرور ملزم کو تین سال بعد گرفتار کیا


جموں ،29 مارچ (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے مختلف پولیس تھانوں میں مختلف مقدمات میں مطلوب مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے جاری مہم کے دوران ڈوڈہ پولیس نے تین سال سے مفرور ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے ۔جرم کے ارتکاب کے بعد ملزم مسلسل اپنی گرفتاری سے بچ رہا تھا ۔پولیس کے ترجمان کے نے بتایا کہ ملزم وسیم اکرم ولد غلام محمد سکنہ ٹنگر داڑم کنڈ ضلع رامبن ایف آئی آر نمبر 95/2021 زیر دفعہ 188 آئی پی سی 11 پی سی اے ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ ڈوڈہ میں مطلوب تھا۔ مذکورہ ملزم کو پولیس نے مفرور قرار دیا تھا۔ اور عدالت نے اس کے خلاف دفعہ 299 سی آر ،پی سی کے تحت گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم سال 2021 سے اپنی گرفتاری سے بچ رہا تھا ۔

پولیس نے ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ڈوڈہ انسپکٹر پدم دیو سنگھ اور ایس آئی روہت شرما کی قیادت میں ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر ڈوڈہ اجے آنند کی سربراہی اور ایس ایس پی ڈوڈہ جاوید اقبال کی مجموعی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔خصوصی ٹیم نے تکنیکی نگرانی اور انسانی وسائل کی بھرپور کوششوں کے بعد مفرور کا سراغ لگایا اور بالآخر اسے رامبن سے گرفتار کر لیا۔کیس کی مزید کاروائی کے لئے ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اصغر/ہندوستھان سماچار

/عطاءاللہ


 rajesh pande