موسم کی خرابی کی وجہ سے جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدرفت معطل
جموں ،27 اپریل (ہ س)۔ وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصّوں کے ساتھ جوڑنے والی جموں سرینگر قومی کو خراب
Jknhw


جموں ،27 اپریل (ہ س)۔

وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصّوں کے ساتھ جوڑنے والی جموں سرینگر قومی کو خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدرفت کے لئے بند کر دیا گیا ہے ۔ حکام نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح سے. قومی شاہراہ پر ڈلواس ، مہڑ میں پھسلن اور ڈلواس میں مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے حکام نے شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا ہے۔انہوں نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں اور سفر شروع کرنے سے پہلے رامبن اور ادھم پور کے ٹریفک کنٹرول یونٹس سے سڑک کی مناسب حالت معلوم کریں۔

آئی جی پی ٹریفک نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر موسلادھار بارش ہو رہی ہے ۔جس وجہ سے ڈلواس مہڑ و دیگر جگہوں پر پھسلن و مٹی کے تودے گرنے سے شاہراہ کی کشادگی کم ہو گئی ہے ۔اس لئے مسافروں سے گزارش ہے کہ شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں یا سفر شروع کرنے سے پہلے ٹریفک کنٹرول یونٹس رامبن ،ادھم پور سے شاہراہ کی حالت معلوم کریں۔

اصغر/ہندوستھان سماچار/محمد


 rajesh pande