بلڈھانہ میں نجی بس گہری کھائی میں گرگئی، 28 زخمی
بلڈھانہ ، 27 اپریل (ہ س)۔ بلڈھانہ ضلع میں، ہفتہ کی صبح جلگاؤں جمود برہان پور ہائی وے پر کرولی گھاٹ
Private bus fell into deep ditch,28 injured


بلڈھانہ ، 27 اپریل (ہ س)۔

بلڈھانہ ضلع میں، ہفتہ کی صبح جلگاؤں جمود برہان پور ہائی وے پر کرولی گھاٹ کے قریب رائلز ٹریولز کی بس اچانک بے قابو ہوگئی اور 100 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ اس حادثہ میں بس میں سوار 28 مسافر زخمی ہوگئے۔ تمام زخمی برہان پور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پولیس کے مطابق رائلز ٹریولز کی بس مدھیہ پردیش کے اندور سے مہاراشٹر کے اکولہ ضلع کی طرف جارہی تھی۔ صبح کے وقت بس ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور کرولی گھاٹ کے قریب 100 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور تمام زخمیوں کو دریا پور (مدھیہ پردیش) اور برہان پور کے اسپتالوں میں داخل کرایا۔

ہندوستان سماچار/ نثار/محمد


 rajesh pande