کوئلہ گھوٹالہ معاملے میں سزا معطل کرنے کے لیے مدھو کوڑا دہلی ہائی کورٹ پہنچے ، سی بی آئی کو نوٹس
نئی دہلی ، 08 مئی (ہ س)۔ جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ مدھو کوڈا نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی
کوئلہ گھوٹالہ معاملے میں سزا معطل کرنے کے لیے مدھو کوڑا دہلی ہائی کورٹ پہنچے ، سی بی آئی کو نوٹس


نئی دہلی ، 08 مئی (ہ س)۔

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ مدھو کوڈا نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے جس میں کوئلہ گھوٹالہ کیس میں انہیں مجرم قرار دینے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 اگست کو سماعت کا حکم دیا۔سماعت کے دوران سی بی آئی نے مدھو کوڈا کی عرضی کی مخالفت کی اور کہا کہ ہائی کورٹ پہلے ہی اس معاملے میں اسی طرح کی ایک عرضی کو خارج کرنے کا حکم دے چکی ہے۔ ایسے میں یہ عرضی سماعت کے لائق نہیں ہے۔ اس کے بعد عدالت نے سی بی آئی کو نوٹس جاری کیا اور اس سوال پر کہ کیا یہ عرضی قابل سماعت ہے اس پر 13 اگست کو سماعت کرنے کا حکم دیا۔

کوڈا نے عرضی میں کہا ہے کہ وہ جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیں اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات لڑنا چاہتے ہیں۔ جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات نومبر 2024 میں ممکن ہیں۔ اگر ان کی سزا معطل نہیں کی گئی تو وہ اسمبلی الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔16 دسمبر 2019 کو پٹیالہ ہاو¿س کورٹ نے مدھو کوڈا ، سابق کوئلہ سکریٹری ایچ سی گپتا ، جھارکھنڈ کے سابق چیف سکریٹری اے کے باسو اور وجے جوشی کو تین تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔ تین سال کی قید کے علاوہ مدھو کوڈا کو 25 لاکھ روپے ، وجے جوشی کو 25 لاکھ روپے ، ایچ سی گپتا کو ایک لاکھ روپے ، اے کے باسو کو ایک لاکھ روپے اور وینی آئرن اینڈ اسٹیل کمپنی کو 50 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا گیا ہے۔ مدھو کوڈا نے پٹیالہ ہاو¿س کورٹ کے اس حکم کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande