یادگارسلف،نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند اورمعروف ادیب سید عبدالقدوس اطہر نقوی کا سانحہ ارتحال
نئی دہلی،08مئی (ہ س)۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند سے جاری ایک اخباری بیان میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند
یادگارسلف،نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند اورمعروف ادیب سید عبدالقدوس اطہر نقوی کا سانحہ ارتحال


نئی دہلی،08مئی (ہ س)۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند سے جاری ایک اخباری بیان میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر محترم مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے جماعت اہل حدیث کی بزرگ ترین شخصیت،معروف ادیب وقلمکار،میدان صحافت کے شہسوار، مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندکے نائب امیر اوراس کے آرگن پندرہ روزہ جریدہ ترجمان کے ایڈیٹرسید عبدالقدوس اطہرابن احمدنقوی کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج وافسوس کا اظہار کیا ہے اوران کی موت کو جماعت وجمعیت نیزملک وسماج کا عظیم خسارہ قرار دیا ہے جوآج سہ پہرتین بجے دن دینی، دعوتی ،تصنیفی،صحافتی خدمات سے بھرپورزندگی گزارکرطویل علالت کے بعدتقریبانواسی سال کی عمر میںحال مقیم غفورنگر،اوکھلا،نئی دہلی میںاپنے مولائے حقیقی سے جاملے ۔اناللہ واناالیہ راجعون امیرمحترم نے کہا کہ آپ کے اجداد امروہہ کے شےعہ خاندان سے تھے۔ ہماےوں بادشاہ کے زمانہ میں سہسوان آکر آباد ہوئے۔ آپ کے اجداد میں مولانا عبدالشکور قاضی القضاة تھے۔ پردادا انگریز حکومت کے دور میں تحصیلدار تھے۔ دادا مولانا محمد اسحاق اور والد گرامی مولانا تقریظ احمد اپنے دور کے نامی گرامی علماءجماعت میں سے تھے۔ آپ کا خاندان سید اسماعیل شہید ؒ کے دور میں مسلک کتاب وسنت سے وابستہ ہوا۔ اہل خاندان کے بہت سے علماءنواب بھوپال کے ہاں دینی خدمات پرمامور تھے۔

پسماندگان میں تین بیٹے محمدآصف، محمد خالد اور عبدالحمید صاحبان ،بیٹیاں فیروز سلطانہ،سعیدہ مریم اورمتعددپوتے وپوتیاں اورنواسے ونواسیاں ہیں۔ ہم ان کے اہل خانہ کے غم میں برابرشریک ہیں۔اوردعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائے جنت الفردوس کا مکین بنائے، جملہ پسماندگان ومتعلقین کو صبرجمیل کی توفیق بخشے اورجماعت وجمعیت کو ان کا نعم البدل عطاکرے۔آمین

تدفین آج ہی بعد نماز عشاء قبرستان بٹلہ ہاوس،اوکھلا میں عمل میں آئے گی۔ان شاءاللہ امیرمحترم کے علاوہ ناظم عمومی مولانامحمدہارون سنابلی،ناظم مالیات الحاج وکیل پرویز، نائب امیرحافظ عبدالقیوم، نائبین ناظم عمومی مولاناریاض احمدسلفی، مولانامحمدعلی مدنی، حافظ محمدیوسف چھمہ ودیگرذمہ داران وکارکنان جمعیت نے ان کے پسماندگان ومتعلقین نیزجملہ سوگواران سے اظہار تعزیت کیا ہے اور ان کے لئے مغفرت اوربلندی درجات کی دعاکی ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande