منی پور میں کوکی لبریشن آرمی کا ایک ممبر گرفتار
امپھال، 29 مارچ (ہ س) ۔ منی پور میں کوکی لبریشن آرمی (کے ایل اے) کے ایک رکن کو گرفتار کیا گیا ہے۔
منی پور میں کوکی لبریشن آرمی کا ایک ممبر گرفتار


امپھال، 29 مارچ (ہ س) ۔

منی پور میں کوکی لبریشن آرمی (کے ایل اے) کے ایک رکن کو گرفتار کیا گیا ہے۔

منی پور پولیس نے آج کہا کہ سیکورٹی دستوں نے کے ایل اے کیڈر منسی (31) کو چوراچند پور ضلع کے سنگائی کوٹ کے بیجنگ سے گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ اس کے قبضے سے ایک 7.62 ایس ایل آر بمعہ میگزین، ایک اے کے 56 رائفل، آئی این ایس اے ایس 5.56 ایم ایم کا ایک میگزین، 2 بی پی پلیٹوں والا بی پی جے کور اور 216 زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔

گرفتار شخص چندیل ضلع جانے والی سڑک پر جبری وصولی میں ملوث تھا۔ مزید تفتیش کے لیے معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار/محمد


 rajesh pande