پولنگ مراکز میں شدید گرمی سے بچاو کے لیے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایات
بھوپال، 29 مارچ (ہ س)۔ چیف الیکٹورل آفیسر انوپم راجن نے تمام کلکٹرس اور ضلع انتخابی افسران کو ہدای
پولنگ مراکز میں شدید گرمی سے بچاو کے لیے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایات


بھوپال، 29 مارچ (ہ س)۔

چیف الیکٹورل آفیسر انوپم راجن نے تمام کلکٹرس اور ضلع انتخابی افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر شدید گرمی (لوٗ) سے تحفظ کے لیے مناسب انتظامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ مراکز میں پینے کے صاف پانی اور ووٹروں کے لیے معقول کرسیاں اور بنچوں کا بھی انتظام کیا جائے۔

راجن نے ووٹروں کو دھوپ سے بچانے کے لیے پولنگ اسٹیشنوں میں شیڈ لگانے کی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہر پولنگ اسٹیشن میں میڈیکل کٹس بھی رکھی جائیں۔ اس میڈیکل کٹ میں چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر سے بات چیت کرکے گرمیوں میں مفید تمام ضروری ادویات فراہم کرائیں۔ تمام پولنگ جماعتوں کے پاس او آر ایس پیکٹ اور تیز گرمی سے بچاو کے لیے کیا کریں، کیا نہیں کریں کا پرچہ بھی ہونا چاہیے۔ ساتھ ہی سیکٹر آفیسر کی گاڑی میں مناسب تعداد میں پیرا میڈیکل اسٹاف بھی تعینات رہے۔

ہندوستھان سماچار/

/عطاءاللہ


 rajesh pande