جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ایچ۔ایچ۔ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کی ذاتی قانونی کامیابی کی توصیف میں قرارد منظور کی
نئی دہلی،26اپریل(ہ س)۔ پوری جامعہ برادری کی جانب سے ڈینز کی میٹنگ میں اتفاق رائے سے ایچ۔ایچ۔ڈاکٹر س
مفضل سیف الدین


نئی دہلی،26اپریل(ہ س)۔

پوری جامعہ برادری کی جانب سے ڈینز کی میٹنگ میں اتفاق رائے سے ایچ۔ایچ۔ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کی ذاتی قانونی لڑائی میں فتح اور کامرانی کی تہنیت اور توصیف میں قرارداد منظور کی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ترپنویں داعی مطلق کے بطور سیدنا مفضل کی تقرری اور داو¿دی بوہرا برادری کے رہنما کے طورپر چل رہے مقدمے میں انھیں کامیابی ملی ہے۔ایچ۔ایچ۔ڈاکٹر سیدنا مفصل سیف الدین جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی کے امیر جامعہ ہیں۔

قرار داد میں امیر جامعہ سیف الدین کی جانب سے ممبئی ہائی کورٹ میں قانونی کاروائی کے معاملے میں ثابت قدمی و استقلال مثالی مدافعت کو بیان کیا گیا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ امیر جامعہ سیف الدین نے جامعہ کے اصول و اقدار کے تئیں غیر متزلزل عہد اور ثابت قدمی کا ثبوت فراہم کیا ہے۔قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ عزت مآب امیر جامعہ اپنی بے باک قیادت اور ایمان داری سے طلبا،فیکلٹی اراکین او ر یونیورسٹی کے اسٹاف کے لیے سرچشمہ ءتحریک بنے رہیں گے۔

ہندوستھان سماچار/محمد


 rajesh pande