سندیش کھالی میں برآمد شدہ بم کو ناکارہ بنانے این ایس جی کی ٹیم پہنچی
کولکاتہ، 26 اپریل (ہ س)۔ سی بی آئی نے سندیش کھالی علاقے میں شاہجہاں کے ساتھی کے گھر سے بڑی مقدار م
سندیش کھالی میں برآمد شدہ بم کو ناکارہ بنانے این ایس جی کی ٹیم پہنچی


کولکاتہ، 26 اپریل (ہ س)۔

سی بی آئی نے سندیش کھالی علاقے میں شاہجہاں کے ساتھی کے گھر سے بڑی مقدار میں غیر ملکی بندوقیں اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ این ایس جی کی ٹیم ان بموں کو ناکارہ بنانے کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہے۔

نیشنل سیکیورٹی گارڈ کی روبوٹ ٹیم نے گھر کے اندر سے بم بیگ نکال لیا ہے جسے ناکارہ بنانا ہے۔ اس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ مرکزی ایجنسی کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ اتنی بڑی مقدار میں اسلحہ ملا ہے کہ اس سے پورے علاقے میں بدامنی پھیل سکتی تھی۔ پولیس ٹیم بھی موقع پر موجود ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande