چین کی قومی مردوں کی فٹبال ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ کے خلاف مقدمہ، رشوت کے کئی الزامات
چین کی قومی مردوں کی فٹبال ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ کے خلاف مقدمہ، رشوت کے کئی الزامات ووہان، 29 مارچ (ہ
چین کی قومی مردوں کی فٹبال ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ کے خلاف مقدمہ، رشوت کے متعدد الزامات


چین کی قومی مردوں کی فٹبال ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ کے خلاف مقدمہ، رشوت کے کئی الزامات

ووہان، 29 مارچ (ہ س)۔ چین کی مردوں کی قومی فٹ بال ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ لی ٹائی پر جمعرات کو وسطی چین کے صوبہ ہوبی میں واقع انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ آف ژیاننگ میں مقدمہ چلایا گیا۔ ژنہوا کے مطابق لی پر قومی مردوں کی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کے ساتھ ساتھ مقامی فٹ بال کلبوں کے لیے کام کرتے ہوئے رشوت دینے اور لینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

استغاثہ کے مطابق 2019 سے 2021 تک لی نے قومی ٹیم اور قومی سلیکشن ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے اپنے عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قومی ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب، میچوں اور کلبوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کرنے جیسے معاملات میں متعلقہ اداروں اور افراد کو مدد فراہم کی۔ اس نے اس عرصے کے دوران انہوں نے دوسروں سے غیر قانونی طور سے کل ملا کر 50.89 ملین یوآن (تقریباً 7.04 ملین امریکی ڈالر) سے زیادہ حاصل کیے۔

ان پر 2015 سے 2019 تک مقامی فٹ بال کلبوں کے لیے کام کے دوران رشوت ستانی کے متعدد جرائم کا بھی الزام تھا۔

استغاثہ نے اپنے شواہد عدالت میں پیش کیے، جن پر مدعا علیہ اور اس کے دفاعی وکیل نے جرح کی۔ لی نے اپنے آخری بیان میں جرم قبول کیا اور پشیمانی کا اظہار کیا۔ فیصلہ مناسب وقت پر سنایا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande