ٓآئی پی ایل2024:آر سی بی کے بلے بازوں کی دھماکہ خیز اننگ ،201رن کا ہدف 16اوور میں مکمل
نئی دہلی ،28اپریل (ہ س )۔ نریندر مودی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل 2024کے آج کے دن کے مقابلے میں گجرات ٹا
ٓآئی پی ایل2024:آر سی بی کے بلے بازوں کی دھماکہ خیز اننگ ،201رن کا ہدف 16اوور میں مکمل


نئی دہلی ،28اپریل (ہ س )۔

نریندر مودی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل 2024کے آج کے دن کے مقابلے میں گجرات ٹائٹنس اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔ مہمان ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کے جواب میں گجرات کے نوجوان بلے باز سائیں سدرشن اور شاہ رخ خان نے شاندار نصف سنچری اننگ کھیلی اور آر سیبی کے سامنے 201رنوں کا مشکل ہدف رکھا۔ آر سی بی نے اس ہدف کو 16اور میں حاصل کر لیا ۔ ول جیکس نے زبر دست سنچری بنائی اور وراٹ کوہلی نے70رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔

پہلے بلے بازی ملنے پر میدان پر گجرات کے اوپنر بلے باز ردھی مان ساہا اور شبھمن گل اترے۔ آر سی بی کے نوجوان سوپنل سنگھ نے ردھی ساہا کو پانچ رنوں پر پویلین بھیجا تو اس کے بعد گلین میکس ویل گیند پر چھکا مارنے کی کوشش میں شبھمن گنل کیمرن گرین کو کیچ تھما بیٹھے۔ شبھمن گل نے 19گیندوں پر 16رنوں کی سست اننگ کھیلی۔45رنوں پر دو وکٹ گرنے کے بعد گجرات کی بلے بازی پر دباو¿ آیا لیکن یہاں سے شاہ رخ خان اور سائیں سدرشن نے مورچہ سنبھالا۔

شاہ رخ اور سدرشن کے درمیان 86رنوں کی بہترین شراکت داری ہوئی۔ شاہ رخ خان نے 30گیندوں پر 58رن بنائے جس میں 3چوکے اور پانچ چھکے شامل رہے۔ آخری اوور میں سائیں سدرشن نے ڈیوڈ ملر کے ساتھ مل کر 69رنوں کی شراکت داری کی ۔ سائیں سدرشن ن 49گیندوں پر84رن بنائے جس میں آٹھ چوکے اور چار چھکے جڑے۔ دوسری طرف ڈیوڈ ملنر نے 19گیندوں پر 26رنوں کی اننگ کھیلی ۔ ڈیوڈ ملر نے اپنی اننگ میں دو چکے اور ایک چھکا جمایا۔ بنگلورو کے لءسوپنل سنگھ ،محمد سراج اور گلین میکس ویل ن ایک ایک وکٹ اپنے نام کیا۔201رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری آر سی بی کو سلامی بلے بازوں نے مضبوط شروعات دی۔کپتان فاف ڈو پلیسی اور وراٹ کوہلی نے40رن جوڑے۔ ڈو پلیسی نے24رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ تیسری وکٹ کے لئے ول جیکس اور وراٹ کوہلی نے166رنوں کی شراکت داری کی ۔ ول جیکس نے41گیندوں پر طوفانی سنچری بنائی انہوں نے پانچ چوکوں اور دس چھکوں کی مدد سے یہ دھماکے دار اننگ بنائی اور اپنی ٹیم کو سولہ اوور میں ہی جیت دلا دی ۔ دوسری طر وراٹ کوہلی نے 70رنوں کی بہترین اننگ کھلی۔ وراٹ کوہلی ن 44گیندوں کا سامنا کیا اور چھ چوکے اور تین چھکے لگائے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande