جمعیةعلماء ہند کی اپیل،29مارچ یوم جمعہ کو 'یوم تحفظ اوقاف' کے طور پر منائیں
نئی دہلی 28مارچ ( ہ س )۔ جمعیة علماء ہندکے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے ملک بھر میں مساجد کے ائمہ
جمعیةعلماء ہند کی اپیل،29مارچ یوم جمعہ کو ’یوم تحفظ اوقاف‘ کے طور پر منائیں


نئی دہلی 28مارچ ( ہ س )۔

جمعیة علماء ہندکے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے ملک بھر میں مساجد کے ائمہ، خطباء اور ذمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ 29مارچ 2024 یوم جمعہ کو یوم تحفظ اوقاف کے طور پر منائیں۔ مولانا مدنی نے کہا کہ وقف خالص اللہ کی ملکیت ہے۔ دین اسلام میں وقف کے بہت ہی عظیم مقاصد ہیں بالخصوص انسانیت کی خیر خواہی، ضرورت مندوں، معذورین اور بیواو¿ں کی کفالت کا وسیلہ ہے۔لیکن صد افسوس ہندستان میں پانچ لاکھ وقف جائیدادوں کے باوجود مسلمان انتہائی مفلوک الحال ہیں۔ یہ جائیدادیں سرکاری اورغیر سرکاری اداروں اور غاصبین کے قبضے میں ہیں۔دوسری طرف ہماری مساجد، خانقاہوں اور عبادت گاہوں کو سرکاری ادارے اپنی بتا کر منہدم کررہے ہیں۔

ان حالات کے مدنظر جمعیةعلماء ہند نے حسب روایت اوقاف کے تحفظ کے لیے ملک گیر جد وجہد کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں جمعی? علمائ ہند کے شعبہ تحفظ اوقاف کا احیائ بھی عمل میں ا?یا ہے۔

یوم تحفظ اوقاف کے سلسلے میں جمعیة علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے سرکلر بھی جاری کیا ہے، نیز ائمہ کرام کے مطالعہ کے لیے ایک مسودہ خطبہ بھی تیار کیا ہے، تا کہ اس کی روشنی میں وقف بیداری کے موضوع پر خطاب کیا جائے۔ نیز جمعیة علماء ہند واقفین کو بھی متوجہ کررہی ہے کہ وہ اپنے کے لیے اور اپنے مرحوم والدین کے لیے وقف کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔

ہندستھان سماچار/عطاءاللہ


 rajesh pande