آسام میں طوفان سے تباہی، خاتون کی موت
چرائی دیو (آسام)، 28 اپریل (ہ س)۔ طوفان نے چرائی دیو ضلع میں کئی مقامات پر بڑے پیمانے پر تباہی مچائی
آسام میں طوفان سے تباہی، خاتون کی موت 


چرائی دیو (آسام)، 28 اپریل (ہ س)۔ طوفان نے چرائی دیو ضلع میں کئی مقامات پر بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ طوفان کے باعث ایک خاتون کی موت ہو گئی۔ پولیس نے اتوار کو بتایا کہ طوفان نے کئی خاندانوں کے مکانات کو تباہ کر دیا۔

طوفان نے متھرا پور، سوناری اور مابیلا جیسے علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا۔ کئی مقامات پر درخت اکھڑنے کے علاوہ بجلی کے کھمبوں، تاروں وغیرہ کے اکھڑنے سے بھی بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ طوفان کی وجہ سے مرنے والی خاتون کی شناخت ساوتری شرما کے طور پر ہوئی ہے۔

ہندوستھان سماچار/ عبد الواحد


 rajesh pande